• news

چین کا پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے لاہور میں قونصل خانہ کھولنے کا فیصلہ

لاہور(آئی این پی )چینی حکومت کا پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ اور دیگر معاملات کیلئے لاہور میں قونصل خانہ کھولنے کا فیصلہ ‘مختلف مقامات پر اراضی کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔ دوسری طرف پنجاب کے دیگر شہروں میں چینی باشندوں کو دہشت گردوں کی جانب سے نشانہ بنائے جانے کے خدشے کے پیش نظر چینی باشندوں کی سکیورٹی سخت کر دی گئی ۔ذرائع کے مطابق  چین کی جانب سے لاہور میں قونصل خانہ کھولے جانے کے فیصلے کے بعد چینی اور پاکستانی حکام نے لاہور میں ہربنس پورہ اور بیدیا ں روڈ پر 2مختلف مقامات کا جائزہ لیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن