• news

تھر کے بعد چولستان میں بھی قحط کا خطرہ، ایک ماہ میں 6 اموات ہوچکیں

مروٹ (نامہ نگار) صحرا تھر کی طرح صحرا چولستان بھی قحط کا خطرہ پڑ گیا، درجنوں جانور ہلاک ہوگئے۔ صرف ایک بستی کھیر سر میں پچھلے ایک ماہ میں چھ اموات ہوچکی ہیں۔ انسانوں اور جانوروں میں وبائی امراض پھیل رہے ہیں، ٹوبہ جات خشک ہونے کی وجہ سے چولستانیوں کی قریبی آبادیوں کی طرف نقل مکانی جاری ہے۔ صحرا چولستان جو ہزاروں ایکڑ پر محیط ہے اور بھارت کے ساتھ راجستھان کے ساتھ پھیلا ہوا ہے۔ درجنوں جانور ہلاک اور انسانوں میں وبائی امراض پھیل رہے ہیں۔اہل علاقہ نے وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن