• news

سوئی سدرن نے یکم جولائی سے گیس کی قیمتوں میں 24 نادرن نے 47 فیصد اضافے کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) گیس کمپنیوں نے یکم جولائی سے قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ کر دیا ہے سوئی سدرن  کی 24 فیصد اور سوئی ناردرن کی 47 فیصد   گیس کی قیمتوں میں اضافے  کی درخواستیں اوگرا کو موصول ہو گئیں۔ اوگرا کے مطابق سوئی سدرن نے یکم جولائی سے گیس کی قیمت میں 108 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو  اور سوئی ناردرن  نے گیس کی اوسط قیمت میں 179 روپے 55 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔ سوئی سدرن نے گیس کی فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت 538 روپے 73 پیسے جب کہ سوئی ناردرن  نے گیس کی قیمت 554 روپے 64 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی درخواست دی ہے۔ اوگرا درخواستوں کی سماعت کے بعد اپنے فیصلے سے وزارت پٹرولیم کو آگاہ کرے گا۔  

ای پیپر-دی نیشن