• news

افغان فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان میں گولہ باری، دو مارٹر گولے پھینکے گئے

پشاور (آئی این پی) افغانستان نے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان کی حدود میں دوبارہ گولہ باری کی ۔ تفصیلات کے مطابق  افغانستان نے ایک بار پھر سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ترخوبی کیمپ سے شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان قلی سیکٹر  میں 2 مار ٹر گولے فائر کئے جو کھلے میدان میں جاگرے ۔ ان سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ چند روز قبل بھی دو دن مسلسل سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی حدود میں گولہ باری کی گئی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن