• news

غداری کیس کی سماعت دبئی میں کرانے کیلئے خصوصی عدالت میں درخواست دائر

اسلام آباد (آن لائن) پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس کی سماعت دبئی میں کرانے کے لئے خصوصی عدالت میں درخواست دائر کر دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق درخواست شاہ جہاں ایڈووکیٹ نے جمع کرائی دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ پاکستان میں مشرف کی جان کو خطرات لاحق ہیں ۔امن وامان اور سکیورٹی کی خراب صورت حال کی وجہ سے ملک کے اندر غداری کیس کی پُرامن انداز میں کارروائی جاری رکھنا ممکن نہیں۔انصاف اور عدلیہ کی ساکھ کا تقاضا یہی ہے کہ مقدمہ ملک سے باہر غیر جانبدار جگہ پر سنا جائے اور اس کے لئے متحدہ عرب امارات سب سے موزوں جگہ ہے۔ درخواست سید ظفر عباس نقوی کے ذریعے دائر کی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن