• news

پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج شروع ہوگا

لاہور (این این آئی) پنجاب اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد آج پیر سے سہ پہر تین بجے شروع ہوگا ۔ وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ خان مظفر گڑھ میں انصاف نہ ملنے پر خود سوزی کرنے والی طالبہ کے حوالے سے پولیس کی تحقیقاتی رپورٹ پیش کرینگے ۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے اجلاس میں نرسز پر پولیس تشدد کے معاملے کو بھی اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن