لاڑکانہ میں دھرم شالہ پرحملہ گڑھی خدا بخش پر حملے کے مترادف ہے: بلاول‘ملوث عناصر کو بے نقاب کیا جائے، ٹوئٹر پیغام
لاڑکانہ (ثناء نیوز) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کہا ہے کہ لاڑکانہ میں دھرم شالہ پرحملہ گڑھی خدا بخش پر حملہ کے مترادف ہے۔ سندھ دھرتی کیخلاف سازش ہے، مذموم وا قعہ میں ملوث عناصر کو بے نقاب کیا جائے۔ لاڑکانہ کے افسوسناک واقعہ پر ٹوئٹر پیغام میں بلاول بھٹو نے لاڑکانہ واقعہ کو گہری سازش قرار دیا۔ پیپلز پارٹی کے صوبائی وزراء نثارکھوڑو، گیان چند ایسرانی دیگر نے لاڑکانہ واقعہ کوفسادات بھڑکانے کی سازش قرار دیا اور کہا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کرکے مجرموں کو کیفرکردارتک پہنچایا جائیگا۔