• news

وفاقی حکومت کا گورنر خیبر پی کے انجینئر شوکت اللہ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی حکومت نے صوبہ خیبر پی کے کے  گورنر انجینئر شوکت اللہ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔نئے گورنر کی دوڑ میں مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل اقبال ظفر جھگڑا،سردار مہتاب احمد عباسی ،پیر صابر شاہ اور میجر (ر) عامر شامل ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے پیپلزپارٹی دور کے گورنر انجینئر شوکت اللہ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے  اور یہ تبدیلی جلد ہی متوقع ہے ۔اس حوالے سے حکومت نے اپنا ہوم ورک مکمل کر لیا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن