وفاقی بجٹ 30 مئی کو پیش کرنے کی تجویز کئی اشیا پر ٹیکس استثنیٰ ختم کئے جانے کا امکان
اسلام آباد (آن لائن) آئندہ مالی سال 2014-15کا وفاقی بجٹ 30مئی کو پیش کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔نئے مالی سال کے بجٹ میں کئی اشیاء پر ٹیکس استثناء ختم کئے جا نے کا امکان ہے جس سے مہنگائی بڑھنے کاخدشہ ہے۔ ذرائع کے مطابق یکم جولائی سے شروع ہونے والے نئے مالی سال کا بجٹ 30مئی کو پیش کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے تاہم اس ضمن میں حتمی فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔ نئے مالی سال کے بجٹ میں کئی اشیاء پر ٹیکس استثناء بھی ختم کرنے کا امکان ہے جس سے ٹیکس وصولیوں کے اضافے میں تو مدد ملے گی تاہم مہنگائی میں اضافے کا خدشہ پیدا ہوجائیگا۔