شیخوپورہ: گردن توڑ بخار کے مرض میں تیزی، ایم اے کی طالبہ جاں بحق
شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی گردن توڑ بخار کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے اور گزشتہ شام ایک ایم اے کی طالبہ بھی گردن توڑ بخار کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئی۔ وہ مقامی پان فروش کی بیٹی تھی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع شیخوپورہ کے سرکاری اور پرائیویٹ کلینکس میں لائے جانے والے مریضوں کی تعداد 8 بتائی گئی ہے۔ دریں اثناء ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے فزیشن پروفیسر ڈاکٹر بابر امین نے بتایا مارچ اور اپریل کے دوران عام طور پر موسم کی تبدیلی کی وجہ سے فضا میں آنے والی تبدیلی میں گردن توڑ بخار کا جراثیم زیادہ پرورش پاتا ہے اور یہ جراثیم منہ کے راستے انسانی بدن میں داخل ہوتا ہے۔ انہوں نے بتایا سر درد اور گردن توڑ بخار میں درد اس کی علامتیں ہے۔