• news

مظفرگڑھ میں ایک اور لڑکی سے اجتماعی زیادتی‘7 ماہ گزر گئے ملزم آزاد خاندان سمیت خودسوزی کی دھمکی

مظفرگڑھ (نیوز ڈیسک) مظفرگڑھ کے نواحی موضع لنڈی پتانی میں ایک اور حوا کی بیٹی سے اجتماعی زیادتی کا سکینڈل سامنے آیا ہے۔ ملزم 8 ماہ تک زیادتی کرتے رہے۔ حاملہ ہونے پر علی پور کے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں حمل گرا دیا اور حالت غیر ہونے پر والدین کے گھر پھینک گئے۔ میر ہزار پولیس نے مظلومہ کو دھکے دیکر تھانے سے نکال بھگایا۔ علاقہ مجسٹریٹ کے احکامات پر میڈیکل اور مقدمہ درج ہوا مگر 7 ماہ گزر جانے کے باوجود ملزم گرفتار نہ ہو سکے۔ متاثرہ نسرین بی بی نے والدہ نسیم مائی، معذور والد رسول بخش اور بھائی محمد سلیم کے ساتھ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا برادری کے سجاد حسین، ریاض حسین، منظور حسین، غلام سرور مجھے نامعلوم مقام پر لے گئے۔ انہوں نے کہا انصاف نہ ملا تو پورا خاندان اجتماعی خود سوزی کر لے گا۔ پولیس افسر مزمل اے ایس آئی نے فون پر بتایا میں نے مقدمہ درج کیا ہے اس دوران معطل ہو گیا اب بحالی پر مجھے یہ کیس دوبارہ ملا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن