مریدکے میں بیٹے نے باپ اور خالہ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا
مریدکے (نامہ نگار) سگے بیٹے نے باپ اور خالہ کو قتل کر دیا۔ کے پی کے کے ضلع دیر سے تعلق رکھنے والے گلریز خان جو چوکیدار تھا اس نے اپنی بیوی کو چھوڑ کر اپنی سالی سے شادی کر لی اور دیر سے کھوڑی منتقل ہو گیا جہاں سے اس کے تین اور بچے بھی پیدا ہوئے۔ گزشتہ روز مقتول چوکیدار کے ہاں اسکی پہلی بیوی سے بڑا بیٹا جس کی عمر 20 سال تھی ان کے ہاں مہمان بن کر آیا، رات ہنسی خوشی سو گئے اور رات کو باپ اور خالہ کو گولیاں مار کر قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔ وقوعہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات کو پیش آیا۔ وقوعہ کا علم اتوار کے روز ہوا۔ پولیس تھانہ صدر مریدکے نے نعشیں قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا دی ہیں۔ ڈی ایس پی مریدکے ملک اللہ یار خان وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی کھوڑی پہنچ گئے اور اپنی نگرانی میں نعشیں ڈیڈ ہائوس پہنچائیں۔