62 لاکھ سے زائد کی وارداتیں، مختلف علاقوں سے 3 کاریں، 6 موٹرسائیکل چوری
لاہور (سٹاف رپورٹر) لاہور میں چوری وڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے زیورات، نقدی، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سے محروم ہو گئے۔ معلوم ہوا ہے غازی آباد میں ڈاکوئوں نے فہیم شاہ کے گھر سے 10 لاکھ کے زیورات، نقدی اور موبائل، نواب ٹائون میں ڈاکوئوں نے ارسلان کے گھر سے 8 لاکھ، قلعہ گجر سنگھ میں ڈاکوئوں نے بابر کے گھر سے7 لاکھ، شالیمار میں ڈاکوئوں نے ولی خان کے گھر سے5 لاکھ، فیکٹری ایریا میں ڈاکوئوں نے فراست کے گھر سے 5 لاکھ، جوہر ٹائون میں ڈاکوئوں نے حبیب کے گھر سے 5 لاکھ، شمالی چھائونی میں ڈاکوئوں نے سلطان کے گھر سے 4 لاکھ کے زیورات، نقدی اور موبائل، بادامی باغ میں ڈاکوئوں نے ریاض کے گھر سے اڑھائی لاکھ کے زیورات، نقدی اور موبائل، ہنجروال میں ڈاکوئوں نے غفار کے گھر سے 2 لاکھ، شادمان میں ظفر کے گھر سے 2 لاکھ، ریس کورس میں ڈاکوئوں نے آصف کی فیملی سے اڑھائی لاکھ، فیکٹری ایریا میں ڈاکوئوں نے جنید کی فیملی سے ایک لاکھ کے زیورات، نقدی اور موبائل، اقبال ٹائون میں ڈاکوئوں نے زاہد کی فیملی سے ایک لاکھ کے زیورات، نقدی اور موبائل،گارڈن ٹائون میں ڈاکوئوں نے محسن کی فیملی سے ایک لاکھ کے زیورات، نقدی اور موبائل، شاہدرہ میں ڈاکوئوں نے رمیز کی فیملی سے ایک لاکھ کے زیورات، نقدی اور موبائل چھین لیا۔ گلشن اقبال میں چوروں نے حیدر کی دکان سے 3 لاکھ اورشہباز کی موبائل شاپ سے 2 لاکھ کا سامان، مصطفی ٹائون میں چوروں نے فیاض کے گھر سے 2 لاکھ کا سامان چوری کر لیا۔ سول لائنز میں عمران، ڈیفنس میں ندیم، مزنگ میں کاشف کی گاڑیاں جبکہ شیرا کوٹ میں ایوب، جنوبی چھائونی میں وسیم، پرانی انارکلی میں ہارون، لیاقت آباد میں انور، ملت پارک میں حنیف، نواب ٹائون میں قیصر کی موٹر سائیکلیں چوری کرلی گئیں۔