اسحاق ڈار کا خورشید شاہ سے رابطہ، چیف الیکشن کمشنر کیلئے نئے نام پر غور کا فیصلہ
اسلام آباد (اے پی اے) گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ سنیٹر اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں رانا بھگوان داس کے نام پر حائل رکاوٹوں کے باعث نئے نام پر غور کیلئے اتفاق کیا گیا۔ خورشید شاہ کے اسلام آباد پہنچنے پر آج (منگل کو) حکومتی وفد سے ان سے ملاقات کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق دوران گفتگو خورشید شاہ نے بھی کسی نئے نام پر غور کرنے کی تجویز دی اور فیصلہ ہوا کہ قائد حزب اختلاف کے ساتھ ملاقات میں نئے نام پر غور کیا جائیگا تاحال حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے نیا نام غور کیلئے تجویز نہیں کیا گیا۔