• news

93 لاکھ کی وارداتیں، سندر: مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک

لاہور (نامہ نگار) لاہور کے مختلف علاقوں میںڈاکوئوںاور چوروںنے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا جبکہ سندر میں مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ ڈاکوئوں نے فیکٹری ایریا میں دلاور خان کے گھر سے13لاکھ روپے مالیت، نواب ٹائون میں نے مجتبیٰ ریاض کے گھرسے10لاکھ روپے، فیصل ٹائون میں محبوب احمد کے گھر میں 9لاکھ روپے، لیاقت آباد میں فیاض کے گھر سے8لاکھ روپے، شاہدرہ میں شہزاد کے گھر سے 8لاکھ روپے، شالیمار میں کلیم احمد کے گھر سے 7لاکھ روپے، نشتر کالونی میں جاوید کے گھر سے7 روپے لاکھ، نصیر آباد میں نثار احمد کے گھر سے 5لاکھ روپے، ساندہ میں نعمان کے گھر سے 5لاکھ روپے، شیرا کوٹ میں نوید کے گھر سے3لاکھ روپے کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوئوں نے جوہر ٹائون میں دانش کی فیملی سے5 لاکھ روپے مالیت ،بادامی باغ میں رفاقت کی فیملی سے3 لاکھ روپے، ریس کورس میں عامر کی فیملی سے2 لاکھ روپے کی نقدی، طلائی زیورات اورموبائل فون لوٹ لیا۔ڈاکوئوں نے گلبرگ میں راشد سے50 ہزار، موبائل فون اور لیپ ٹاپ، گڑھی شاہو میں نواز سے 30 ہزار، نولکھا میں حماد سے20ہزار، مسلم ٹائون میں حسنین سے20ہزار، گوالمنڈی میں حمزہ سے20ہزار، راوی روڈ میں کاشف سے10ہزار، بھاٹی گیٹ میں سلیم سے10ہزارروپے اور موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے کاہنہ میں ایک دکان سے6لاکھ روپے کا سامان چوری کر لیا۔چوروں نے ڈیفنس سے وقاص،شاہدرہ ٹائون سے حیدر ، اقبال ٹائون سے قاسم کی کاریںجبکہ لیاقت آباد سے تنویر، ملت پارک سے رانا طاہر، قلعہ گجر سنگھ سے ریاض،مصری شاہ سے زاہد کی موٹر سائیکلیں چوری کرلیں۔ علاوہ ازیں سندر کے علاقہ میں سی آئی اے پولیس سے مبینہ مقابلے میںایک ڈاکو ہلاک ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے پہلے سے زیر حراست ملز م کو بحریہ ٹاؤن کے قریب ویرانے میں لا کر فائرنگ کر کے ہلاک کرنے کے بعد پولیس مقابلے کا رنگ دے دیا ہے۔ سی آئی اے پولیس نے سندر کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں محمد عمران نامی شخص کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔پولیس کے مطابق سی آئی اے صدر کے سب انسپکٹر محمد یونس کو خفیہ اطلاع ملی پولیس حراست سے فرار ہونے والا ڈاکو محمد عمران عرف منی اپنے دیگر پانچ ساتھیوں عرفان، عامر ، محسن ، آصف اور ریا ض کے ہمراہ موضع بھلائی گل نزد بحریہ ٹائون واردات کی نیت سے آئے ہوئے ہیں جس پر سب انسپکٹر محمد یونس دیگر پولیس اہلکاروں کے ہمراہ موقع پر پہنچا تو ملزمان عمران عرف منی اور اس کے ساتھی بحریہ ٹائون میںداخل ہو رہے تھے جنہوںنے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی جس پر پولیس اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی۔ ملزمان کی فائرنگ سے سرکاری گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے۔ پولیس کی مزید نفری پہنچی توپانچ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے جبکہ ملزم محمد عمران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا ۔ پولیس اہلکاروں نے قریب جاکر دیکھا تو ملزم کی نعش کے پاس پستول اور دو میگزین پڑے ہوئے تھے۔ عمران کے خلاف تھانہ جوہرٹائون ، نواں کوٹ اور سند ر میں ڈکیتی ،راہزنی اور ہائوس رابری کے 7 مقدمات درج ہیں ۔ہلاک ہونے والا ڈاکو نے بحریہ ٹائون کے گھر میں ڈکیتی کی واردات کے دوران خاتون کوجنسی تشدد کا نشانہ بھی بنایا تھا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے پولیس نے پہلے سے زیر حراست ڈاکو کو یہاں لا کر فائرنگ کر کے ہلاک کرنے کے بعد پولیس مقابلے کا رنگ دے دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن