• news

لاڑکانہ: صلح نامہ ہو گیا‘ ہندو نوجوان گرفتار ہے‘ الزام ثابت ہوا تو سخت سزا ملے گی: صوبائی وزیر اقلیتی امور

کراچی(آن لائن) اقلیتی امور کے صوبائی وزیر گیان چند ایسرانی نے کہا کہ لاڑکانہ میں رونما ہونے والے واقعہ کا صلح نامہ ہوگیا ہے۔ صورتحال ابھی کنٹرول میں ہے۔ ڈی آئی جی اور کمشنر لاڑکانہ سے12گھنٹے میں تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔ رپورٹ آنے کے بعد واقعہ میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ لاڑکانہ میں پیش آنے والا واقعہ مذہبی فسادات پیدا کرنے کی  سازش کے طور پر رونما کیا گیا۔ مقدس اوراق کی بے حرمتی میں ملوث  شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ہولی کے موقع پر سازشی عناصر خون خرابہ کرانا چاہتے تھے جن کو ناکام بنادیا گیا‘ اگر گرفتار ہندو  مقدس  اوراق کی بے حرمتی میں ملوث نکلا تو اس کو سخت سزا ملے گی۔

ای پیپر-دی نیشن