• news

کشن گنگا ڈیم: پاکستانی ذمہ دار حکام کی نااہلی سے ہم مقدمہ ہار گئے: ڈاکٹر مصدق

لاہور(آئی این پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کی آبادی اور ضرورت کئی گنا بڑاچکی ہے‘ پانی کی تقسیم کے معاملے پر بھارت سے نیا معاہدہ ممکن ہو سکتا ہے لیکن اس کیلئے بہت زیادہ کام کر نے اور حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہو گی ‘بھارتی کشن گنگا ڈیم کے خلاف پاکستانی ذمہ دارن نے نااہلی کا مظاہرہ کیا ورنہ ہم مقدمہ جیت جاتے۔ اپنے ایک انٹر ویو کے دوران وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی کشن گنگا ڈٖیم سے پہلے نیلم جہلم کا منصوبہ شروع کیا اور اس بارے میں پاکستان کے پاس بہت زیادہ ثبوت بھی موجود تھے مگر بد قسمتی سے اس وقت کی پاکستان سندھ طاس کمشنر اور دیگر ذمہ دارن نے عالمی عدالت میں پاکستانی موقف کو پیش کر نے میں نااہلی کا مظاہرہ کیا جسکی وجہ سے پا کستان مقدمہ ہا رگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ جب دونوں ممالک کے درمیان پانی کی تقسیم کا معاہدہ ہوا اس وقت کے اور آج کے حالات میں بہت زیادہ فرق ہے اور دونوں ممالک کی آباد ی بھی کئی گنا بڑھ چکی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن