’’15 لاکھ لینے کے باوجود گانے کیلئے نہیں آئے‘‘ اسلام آباد کی خاتون نے راحت فتح علی خان کیخلاف مقدمہ کیلئے درخواست دیدی
لاہور (نامہ نگار) اسلام آباد کی رہائشی خاتون روشن آرا نے معروف گلوکار راحت فتح علی خان کیخلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے تھانہ ڈیفنس اے لاہور میں درخواست دیدی ہے۔ روشن آرا نے درخواست میں الزام لگایا ہے کہ اس نے ایک تقریب میں گانے کیلئے راحت فتح علی خان سے 20 لاکھ روپے میں بات طے کی اور 15 لاکھ ایڈوانس ادا کر دئیے مگر معاہدے کے باوجود راحت فتح علی خان گانے کیلئے نہ پہنچے لہٰذا ان کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ پولیس کے مطابق راحت فتح علی خان کیخلاف درخواست موصول ہوئی ہے۔ دونوں فریقین کو سن کر کارروائی ہو گی۔