• news

لاہور: محکمہ داخلہ کے الرٹ کے بعد سول سیکرٹریٹ کی سکیورٹی انتہائی سخت

لاہور (این این آئی) محکمہ داخلہ کے الرٹ کے بعد پنجاب سول سیکرٹریٹ کی سکیورٹی کو انتہائی سخت کر دیا گیا، سیکرٹریٹ کے اندر اور اطراف میں پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھا دی گئی جبکہ دو اضافی چوکیاں بھی قائم کر دی گئی ہیں ۔ نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ داخلہ نے پنجاب سول سیکرٹریٹ پر دہشتگردوں کے ممکنہ حملے کا الرٹ جاری کر کے سکیورٹی کو سخت کرنے کا مراسلہ جاری کیا تھا ۔ جسکے بعد پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ کر دیا گیا ہے ۔ حفاظتی انتظامات کے سلسلہ میں داخلی اور خارجی راستوں کی سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے جبکہ بغیر شناخت کسی گاڑی اور شخص کو سیکرٹریٹ میںداخلے کی اجازت نہیں دی جارہی ۔سیکرٹریٹ میں واقع عمارتوں کے اوپر بھی ماہر نشانہ باز تعینات کر دئیے گئے جبکہ سیکرٹریٹ کے اندر پولیس چوکیوں کی تعداد ایک سے بڑھا کر تین کر دی گئی ہے ۔مزید بتایا گیا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمر وں سے بھی سکیورٹی کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن