مغربی میڈیا نے ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کیلئے توپوں کا رخ پاکستان کی جانب موڑ دیا ، ترقی یافتہ ممالک نیا کھیل کھیلنا چاہتے ہیں: ماہرین
لندن(آئی این پی) امریکی میڈیا کے بعد برطانوی میڈیا بھی پاکستان کیخلاف جارحانہ اور زہریلا پراپیگنڈہ کرنے کیلئے میدان میں اتر آیا۔ترقی یافتہ ممالک نے ملائیشیاء کے لاپتہ مسافر طیارے کا سراغ لگانے میں مکمل طور پر ناکامی کے بعد اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کیلئے توپوں کا رخ پاکستان کی طرف موڑ دیاجبکہ مبصرین نے اس قسم کی رپورٹس کو پاکستان کیخلاف منظم سازش کا حصہ قرار دیا اور کہا کہ اس قسم کی جھوٹی رپورٹس منظر عام پر لاکر ترقی یافتہ ممالک اس خطے میں کوئی نیا کھیل کھیلنا چاہتے ہیں۔ یہ واقعہ عالمی سطح پر کسی بڑی کارروائی کا حصہ ہوسکتا ہے۔