• news

حیدرآباد: تھانوں کی حدود کا تنازع، زخمی نوجوان طبی امداد نہ ملنے پر تڑپ تڑپ کر جاں بحق

حیدرآباد (نوائے وقت رپورٹ) تھانوں کی حدود کے تنازع میں زخمی نوجوان نے تڑپ تڑپ کر جان دیدی۔ کچھ افراد بدین چالی حیدر آباد میں زخمی نوجوان کو پھینک کر فرار ہوگئے تھے۔ دو تھانوں کی پولیس پہنچی تو نوجوان زخمی حالت میں تھا۔ ورثاء نے پریس کلب کے سامنے لاش کے ہمراہ مظاہرہ کیا۔ دو تھانوں میں حدود کا مسئلہ طے نہ ہونے کی وجہ سے نوجوان کو بروقت ہسپتال نہ پہنچایا جاسکا۔

ای پیپر-دی نیشن