مقدس اوراق کی بے حرمتی کشیدگی بلوچستان تک پھیل گئی
کراچی (خصوصی رپورٹ) لاڑکانہ میں مقدس اوراق کی مبینہ بے حرمتی کی عدالتی تحقیقات کی یقینی دہائی کرائی گئی ہے۔ امت کے مطابق کشیدگی بلوچستان تک پھیل گئی۔ عینی شاہد کا کہنا ہے واقعہ میں سنگیت کمار ملوث ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج نہ ہو سکا۔ جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما ڈاکٹر خالد سومرو نے کہا واقعہ ہوا ہے لیکن املاک پر حملے نہ کئے جائیں۔