بیرسٹر ظفر اللہ نے سزائے موت کو ختم کر نے اور قیدیوں کی سزا عمر قید میں بدلنے کیلئے سپر یم کورٹ میں درخواست دائر کر دی
لاہور(اپنے نامہ نگار سے) وطن پارٹی کے سر براہ بیرسٹر ظفر اللہ خان نے سزائے موت کو ختم کر نے اور موجودہ قیدیوں کی سزا عمر قید میں بدلنے کیلئے سپر یم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ۔ سوموار کے روز سپر یم کورٹ رجسٹری برانچ لاہور میں دائر کی جانیوالی درخواست میں کہا گیا ہے کہ سزائے موت کو ختم کیا جائے کیونکہ کئی سالوں سے جیلوں میں قید سزائے موت کے قیدیوں کو سزا نہیں دی گئی اس لیے ان قیدیوں کی سزا کو عمر قید میں بدل دیا جائے اور آئندہ کیلئے سزاموت کو ختم کر دیا جائے ۔