• news

فیصل آباد:دوسری جماعت کی طالبہ ابلتے دودھ میں گر کر جاںبحق

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) دوسری جماعت کی طالبہ ابلتے ہوئے دودھ میں گر کر جاں بحق ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق راجہ ذوالفقار کالونی گلی نمبر8 کے رہائشی اللہ دتہ نے بتایا کہ اس نے دہی بھلوں کی دکان بنا رکھی ہے جس کے لئے اس نے دہی جمانے کے لئے ایک من دودھ بڑے کڑاہے میں ابال کر صحن میں رکھا ہوا تھا کہ اسی دوران اس کی آٹھ سالہ بیٹی ملائکہ سیڑھیوں سے اترتے ہوئے پاؤں پھسلنے سے سیدھی گرم دودھ میں آ گری جس سے بری طرح سے جھلس گئی جسے تشویشناک حالت میں قریبی پرائیویٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا جہاں سے اسے مرہم پٹی کے بعد سول ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستہ میں ہی دم توڑ گئی۔

ای پیپر-دی نیشن