خیبر پی کے اسمبلی :لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل پیش
پشاور(این این آئی)خیبر پی کے اسمبلی میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2014ء پیش کردیا گیا جس کے تحت نئے بننے والے ضلع لوئر کوہستان ٗ تحصیل جہانگیرہ اور اپر دیر کی یونین کونسل کو بلدیاتی نظام میں شامل کردیا گیا ہے۔ محکمہ بلدیات کے حوالے سے ترمیمی بل عنایت اللہ نے پیش کیا۔