سام سنگ اور یونیسکو کے درمیان پہلی عالمی شرکت داری کا اعلان
لاہور (پ ر) سام سنگ الیکٹرانکس اور یونیسکو نے ترقی پذیر دنیا میں طلبہ کو بہتر تعلیم تک رسائی دینے کے لئے باہمی شراکت داری کا اعلان کیا ہے جس کے لئے اس شعبہ میں یونیسکو کی مہارت اور سام سنگ سمارٹ سکول کی سہولیات اور سلوشنز کو باہم یکجا کرکے بروئے کار لایا جائے گا یہ شراکت داری تعلیم، ثقافت، نیچرل سائنسز، سماجی اور انسانی علوم، مواصلات اور معلومات کے حوالے سے یونیسکو کے پانچ بڑے پروگراموں کو براہ راست سپورٹ کرتا ہے سام سنگ کے ایگزیکٹو نائب صدر سیوک پل کم اور یونیسکو کے ڈائریکٹر جنرل ارینا نے گلوبل ایجوکیشن اینڈ سکلز فورم میں باضابطہ طور پر معاہدے پر دستخط کئے۔