حکمران ڈالر کی قیمت میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کیلئے اقدامات کریں: خالد پرویز
لاہور ( پ ر ) صدر آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز نے کہا ہے کہ روپے کی قدر میں اضافہ خوش آئند ہے مگر اس کے ثمرات عوام تک نہیں پہنچ پا رہے نہ تو مہنگائی میں کوئی کمی آئی ہے البتہ بجلی کے نرخ میں حالیہ اضافے سے ایک نیا مہنگائی ڈرون ضرور چلا دیا گیا ہے ۔ حکمران عوام کی زندگی آسان بنانے کی بھی کوئی تدبیر کریں ۔