65ء کی جنگ کے ہیرو ایم ایم عالم کی برسی خاموشی سے گذر گئی ‘حکومتی سطح پر کوئی تقریب نہ ہوئی
لاہور (نیوز ڈیسک) 1965ء کی جنگ کے ہیرو ایم ایم عالم کی برسی خاموشی سے گذر گئی۔ انہوں نے ایک منٹ کے اندر ایک ہی پرواز کے دوران دشمن کے 5 جہاز اپنے 86 سیبر کے ذریعے گرانے کا کارنامہ سرانجام دیا تھا۔ وہ طویل عرصہ تک علیل رہنے کے بعد 18 مارچ 2013ء کو کراچی میں انتقال کر گئے۔ گزشتہ روز میڈیا نے ان کی خدمات کو اجاگر کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا نہ حکومتی سطح پر کوئی تقریب منعقد ہوئی۔