الطاف عوام کو گمراہ کرنے کی شعوری کوشش کررہے ہیں:وزیر اطلاعات
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا الطاف حسین ملک میں عدم اعتماد کی فضا پیدا کر رہے ہیں، کسی بھی رہنما کو قومی معاملات پر بیانات دینے سے پہلے سوچنا چاہئے الطاف کے بیانات خطرناک رجحانات کو جنم دے رہے ہیں۔ غیرذمہ دارانہ بیانات سنجیدہ نتائج کا سبب بن سکتے ہیں۔ الطاف عوام کو گمراہ کرنے کی شعوری کوشش کر رہے ہیں۔الطاف حسین کے بیانات ریاست مخالف اور افراتفری پھیلا رہے ہیں۔