• news

رواں ماہ طالبان کیساتھ مذاکرات نہ ہوئے تو فوج آپریشن کرے گی: عبدالقادر بلوچ

اسلام آباد (ثناء نیوز) وفاقی وزیر سرحدی امور عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ رواں ماہ کے دوران  مذاکرات نہ ہوئے تو فوج آگے بڑھے گی اور آپریشن کرے گی جبکہ  نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے  عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ خواجہ آصف نے طرز خطابت میں سادہ سی بات کی ہے کہ اگر مذاکرات ناکام ہو جاتے ہیں تو طاقت کا استعمال کیا جائے گا اس میں انہوں نے کوئی غلط بات نہیں کی یہ الفاظ ان کی زبان سے پھسل گئے ہوں گے ۔ عبد القادر بلوچ نے کہا کہ مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو آپریشن ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ مارچ میں مذاکرات نہ ہوئے تو فوج آگے بڑھے گی۔ انہوں نے کہا کہ قیدیوں کی فہرست تیار ہے۔

ای پیپر-دی نیشن