• news

حکومت کا سی این جی سیکٹر پر 26 فیصد ٹیکس عائد کرنے پر غور

کراچی (آن لائن) حکومت نے سی این جی سیکٹر پر 26 فیصد ٹیکس عائد کرنے پر غور شروع کردیا۔ فلنگ سٹیشنز سے 9 فیصد ویلیو ایڈیشن ٹیکس بھی وصول کیا جائیگا۔ وزارت پیٹرولیم و قدرتی وسائل کے ذرائع کے مطابق حکومت نے فنانس ترامیم آرڈیننس2014ء کے نفاذ کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت سی این جی سٹیشنز سے 17 فیصد موجودہ جنرل سیلز ٹیکس اور 9 فیصد ویلیو ایڈیشن ٹیکس وصول کیا جائیگا۔ ایف بی آر اور سی این جی سیکٹر مل کر سیلز ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کیلئے ای فائلنگ کے نظام پر غور کر رہے ہیں۔ ادھر آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن سندھ کے چیئرمین شبیر سلیمان جی کا کہنا ہے سی این جی سیکٹر17 فیصد جی ایس ٹی دے رہا ہے۔ فنانس بل 2014ء میں ترمیم پر غور سے متعلق ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن