پاکستان میں سکھ کمیونٹی نے اپنا مذہبی تہوار ’’ہو لا محلہ‘‘ جوش وخروش سے منایا
ننکانہ صاحب (نامہ نگار)پاکستان میں رہنے والی سکھ کمیونٹی نے اپنا مذہبی تہوارـ"ہو لا محلہ " بھرپور جوش و خروش اور عقیدت کے ساتھ منایا، ہندو، مسیحی کمیونٹی کے علاوہ مسلمانوں کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی اس سلسلہ میں سیمینار ایجوکیشن فار پیس منعقد کیاگیا جس میں سکھ سوسائٹی، آواز ڈسٹرکٹ فورم، این سی جے پی کے علاوہ ضلع بھر کی مختلف این جی اوز کے نمائندوں نے شرکت کی ۔