• news

اوباڑو: کاروکاری کا الزام، ایک شخص کو رسیوں سے باندھ کر ناک اور ہونٹ کاٹ دیئے گئے، حالت نازک

گھوٹکی (آن لا ئن) اوباڑو میں تین ملزمان نے ایک شخص کو رسیوں سے باندھ کر ناک اور ہونٹ کاٹ دیئے، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ اوباڑو کے نواحی گاؤں حسین چاچڑمیں تین ملزمان نے کاروکاری کے الزام میں گاؤں کے ایک شخص محمد نواز چاچڑ کو رسیوںسے باندھ کر انتہائی بے دردی سے ناک اور ہونٹ کاٹ دیئے جسے تشویشناک حالت میں شیخ زید ہسپتال  رحیم یار خان منتقل کر دیا گیا ہے، مرکزی ملزم مصطفی چاچڑ کو گرفتار کر کے تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن