مذہبی رہنما مولانا عبداللہ ہاشمی کے گھر پر فائرنگ، ایک بیٹی جاں بحق، دوسری زخمی
سرگودھا (نامہ نگار) مذہبی رہنما مولانا عبداللہ ہاشمی کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے انکی ایک بیٹی جاں بحق جبکہ دوسری شدید زخمی ہوگئی۔ تفیلات کے مطابق سرگودھا اندرون شہر بلاک 32 میں مولانا عبداللہ ہاشمی کے گھر پر نامعلوم افراد نے رات گئے فائرنگ کردی جس سے انکی جواں سالہ بیٹی ماریہ بی بی جاں بحق جبکہ عائشہ بی بی شدید زخمی ہوگئی جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کارکنوں کی بڑی تعداد ہسپتال میں جمع ہو گئی۔ پولیس کے مطابق حملہ آوروں کا پتہ نہیں چل سکا۔