• news

پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہ جہاں اخونزادہ انتقال کر گئے

پشاور (نوائے وقت رپورٹ)  پشاور ہائیکورٹ  کے جسٹس شاہ جہاں اخونزادہ 57 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ  صوابی کے علاقے فضل آباد پرمولی  میں ادا کی  گئی۔ جسٹس شاہ جہاں اخونزادہ  22 جنوری 1957ء کو ضلع صوابی  کے علاقے فضل آباد میں پیدا ہوئے۔ انہوں  نے 1980ء  میں لائر کورٹس  کے وکیل  کی حیثیت  سے اپنے کیریئر  کا آغاز کیا۔ 1990ء  میں وہ وکلاء کوٹے پر مردان  میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تعینات ہوئے۔ 1998ء  میں انہیں  ڈسٹرکٹ سیشن جج کے عہدے  پر ترقی ملی۔ 2012ء  میں انہیں  پشاور ہائیکورٹ  میں ایڈیشنل  جج کے طور پر تعینات کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن