• news

کراچی میں انجینئرز کا قتل: فرانسیسی جج کا عینی شاہد کیوی کرکٹرز سے رابطے کا فیصلہ

پیرس (آن لائن)کراچی میں فرانسیسی انجینئروں کی بس پر حملے اور ان کی ہلاکت کی تفتیش کرنے والے انسداد دہشت گردی کے جج مارک ٹریوڈک نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے رابطے کی کوشش کر رہے ہیں جو  دھماکے کے چشم دید گواہ ہیں۔فرانسیسی اخبار ایل ۔ا یکسپرس کے مطابق مئی 2002میں نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان کے دورے پر تھی اور وہ اسی ہوٹل میں ٹھہرے تھے جہاں فرانسیسی انجینئر قیام پذیر تھے۔ فرانسیسی بس پر حملے کے وقت ہوٹل میں نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے  دھماکے کی آواز سنی تو ان میں سے زیادہ تر اپنے کمروں سے باہر نکلے اور اس کرائم سین کی تصاویر کھینچی تھیں۔ جج ان دستاویز اور تصاویر کو اپنی تحویل میں لینا چاہتے ہیں تاکہ  دستاویزات سے صورت حال واضح ہو سکے۔ 8 مئی 2002ء کو  کراچی میں 11فرانسیسی انجینئروں سمیت 14 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن