• news

پنجاب میں 7 افسروں کے تبادلے و تقرری، رحمت نیازی آر پی او ڈی جی خان تعینات

لاہور (خصوصی نامہ نگار ) پنجاب حکومت نے 7افسران کے تبادلے و تقرری کے احکامات جاری کئے ہیں۔ ایس اینڈ جی اے ڈی کے نوٹیفکیشن کے مطابق او ایس ڈی رحمت اللہ نیازی کو آر پی او ڈی جی خان لگایا گیا ہے۔ او ایس ڈی مظفر محمود کو ممبر ٹیکس بورڈ آف ریونیو پنجاب، حسن اقبال سیکرٹری محکمہ آبپاشی کو ٹرانسفر کرکے ان کی خدمات وفاقی حکومت کے سپرد کردی گئیں، انکو ایڈیشنل سیکرٹری پرائم منسٹر سیکرٹریٹ لگایا گیا ہے۔ سید سبطین حسن ڈی او سی ایچ آر ایم شیخوپورہ کو ٹرانسفر کرکے ایڈیشنل کمشنر کنسالڈیشن گوجرانوالہ، محمد ساجد سیکشن آفیسر محکمہ تحفظ ماحول کو اسسٹنٹ کمشنر دریا خان، شفیق احمد اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ساہیوال کو ٹرانسفر کرکے ڈی ڈی او ایچ آر ایم ساہیوال لگایا گیا ہے اور تقرری کے منتظر امتیاز احمد کی خدمات نئی پوسٹنگ کیلئے ڈی جی اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے سپرد کردی گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن