• news

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا ڈینگی کی روک تھام کیلئے حکومتی رپورٹ پر عدم اطمینان

لاہور (وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عمر عطا بندیال نے ڈینگی کی روک تھام کیلئے پنجاب حکومت کی پیش کی گئی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے قرار دیا کہ پولیو ویکسین کو بھی ناقص قرار دیا جا رہا ہے۔ غیرمعیاری ادویات کی روک تھام کیلئے قانون سازی کیوں نہیں کی گئی؟ درخواست گزار نوشاب اے خان ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ حکومت ناقص حکمت عملی سے ڈینگی وبا پر قابو پانے میں مکمل ناکام رہی جس کی وجہ سے ہزاروں شہری اس موذی مرض میں مبتلا ہوئے اور درجنوں ہلاکتیں ہوئیں۔ سرکاری وکیل نے محکمہ صحت پنجاب کا جواب داخل کراتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ڈینگی ادویات کی خریداری طریقہ کار کے مطابق کی گئی جس پر عدالت نے ڈینگی روک تھام کیلئے پنجاب حکومت کی پیش کی گئی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پولیو ویکسین بھی ناقص نکلی، غیر معیاری ادویات کی روک تھام کیلئے قانون سازی کیوں نہیں کی گئی۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت آٹھ اپریل تک ملتوی کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن