راولپنڈی: سکھر کا ڈاکٹر 2بیٹوں سمیت قتل، بہو زخمی
سکھر (نامہ نگار) گذشتہ شب راولپنڈی میں سکھر کے رہائشی ڈاکٹر علی گوہر کو ان کے دو بیٹوں ڈاکٹر عبدالغفار اور جبار سمیت فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا، فائرنگ سے ان کی بہو ڈاکٹر سمیرا شدید زخمی ہوگئیں۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر سوسائٹی ایریا سکھر میں لوگوں کا تانتا بندھ گیا۔