جوہری پروگرام : ایران اور 6 عالمی طاقتوں کے مذاکرات کا دور آج شروع ہو گا
جنیوا/تہران/واشنگٹن (اے پی اے) ایران کے متنازعہ جوہری پروگرام کے طویل المدتی حل کیلئے تہران اور 6 عالمی طاقتوں کے مابین مذاکرات کا تازہ دور آج سے شروع ہو رہا ہے۔ تاہم سفارتکار ایسے خدشات کے شکار ہیں کہ یوکرائنی تنازعہ مذاکرات پر حاوی ہو سکتا ہے۔ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے مابین مذاکرات کے تازہ دور کے حوالے سے سب سے اہم معاملہ یہ ہے کہ آیا ماسکو انتظامیہ اور مغربی ممالک کے درمیان یوکرائن کے حوالے سے سامنے آنے والے اختلافات کے سبب یہ مذاکرات متاثر ہوسکتے ہیں۔