• news

پاکستانی جیت پر خوشی: بھارتی میرٹھ یونیورسٹی سے مزید 6 کشمیری طلباء بیدخل

سرینگر (کے پی آئی)بھارتی حکومت  کی کشمیری طالب علموں  کو یونیورسٹی سے بے دخلی کے مسئلے کو حل کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ۔ یونیورسٹی  سے مزید 6  کشمیری طالب علموں کو بے دخل  کر دیا گیا۔ میرٹھ میں  سوامی یویکنند سمبرتی  یونیورسٹی  سے پاکستان بھارت  ایشیاء کپ  کرکٹ کے دن  حادثاتی طور پر یونیورسٹی کیمپس میں موجود نہ ہونے والے چھ کشمیری طالب علموں  کو یونیورسٹی سے نکال دیا گیا ۔ ان طالب علموں کا کہنا ہے کہ   اسی دن ان کی چھٹی تھی۔  ایک طالب علم  یونس گوہر کا کہنا ہے کہ  میں اور میرے ساتھ پانچ اور طالب علم   چھٹی گھر گزارنے کے بعد یونیورسٹی پہنچے تو یونیورسٹی  انتظامیہ  نے بتایا کہ انہیں کیمپس  سے نکالا جا چکا ہے ۔ یونیورسٹی میں  کشمیریوں کے ساتھ مجرموں  جیسا سلوک  کیا جاتا ہے  اور یونیورسٹی  میں بھاری جرمانے عائد کئے جاتے تھے ۔ ہمیں محسوس  ہوتاتھا  کہ اگر ہم کیمپس سے  تھوڑے دور بھی گئے تو قتل  کر دیئے جائیں گے۔ ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ ہمارے کیرئیر کو بچایاجائے۔حالیہ واقعے  میں یونیورسٹی  سے نکالے   جانے والے طالب علم اور گزشتہ دنوں کے متاثرہ طالب علموں کی تعداد 74 تک پہنچ گئی ہے ۔  ان تمام طالب علموں پر الزام  ہے کہ انہوں نے 3 مارچ کو ایشیا کپ  میں پاکستان کی جیت  پر خوشی منائی تھی ۔   مطیب الماجد جو بی بی اے  کا طالب علم ہے  ۔ انہوں نے کہا کہ ہم طالب علم پریشان ہیں کہ ایک ویڈیو  کو سوشل  میڈیا پر رکھا گیا جس میں کچھ نوجوان پاکستان کی جیت پر خوشیاں منا رہے ہیں اور اس ویڈیو پر یہ لیبل تھا کہ یہ سوامی ویویکنز سمبر کی یونیورسٹی  ہاسٹل  کے طالب علم  ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن