جدہ سے اسلام آباد آنے والے طیارے پر فائرنگ کا شبہ، اطلاع درست نہیں: پولیس
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) جدہ سے اسلام آباد آنے والی نجی ایئرلائن کے طیارے پر فائرنگ کا شبہ ہے۔ طیارہ بحفاظت لینڈ کرگیا ہے۔ پائلٹ نے سول ایوی ایشن سے شکایت کی ہے کہ طیارے کی لینڈنگ کے دوران فائرنگ کا شبہ ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ طیارے پر فائرنگ کی اطلاع درست نہیں۔ 3 شادی کی تقریبات میں فائرنگ کی جارہی تھی، تحقیقات کررہے ہیں۔