میاں چنوں: قتل کا ملزم مبینہ پولیس تشدد سے جاں بحق
میاں چنوں (نامہ نگار) قتل کیس کا ملزم تھانہ صدر پولیس کی حراست میں مبینہ تشدد سے دم توڑ گیا۔ لیاقت علی جو کہ گائوں 118/15 ایل کا رہائشی تھا، کو لواحقین کے مطابق تھانہ صدر پولیس نے قتل کے کیس میں گزشتہ روز گرفتار کیا اور زیرحراست بہیمانہ تشدد کیا جس سے لیاقت کی موت واقع ہو گئی۔ ادھر پولیس حکام کا موقف ہے کہ لیاقت علی دل کا مریض تھا، اسے دل کی تکلیف ہونے پر پولیس نفری کے ساتھ نشتر ہسپتال ملتان کیلئے روانہ کیا گیا مگر وہ قادر پوراں کے قریب دم توڑ گیا۔