وزیراعظم کی رہائشگاہ پرمور کھانے والا جنگلی ’’بلا‘‘ پکڑا گیا
لاہور (آئی این پی) وزیراعظم ڈاکٹر نوازشر یف کی رہائشگاہ پر نایاب مور کھانے والا جنگلی ’’بلا‘‘ پکڑا گیا جبکہ ’’بلے ‘‘ کو پکڑ نیوالے اہلکاروں کو تعر یفی اسناد بھی دینے کا انکشاف ہوا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم کی رہائشگاہ جاتی عمرہ پر ایک روز قبل ’’بلے‘‘ نے نایاب مور کو کھا لیا تھا۔ گذشتع روز انتظامیہ کے اہلکار بلے کو گندم کے گودام سے پکڑنے میں کامیاب ہوگئے جس پر انتظامیہ کے متعلقہ اہلکاروں کو تعریفی اسناد بھی دیں گئیں ہیں۔