• news

سندھ میں وزارتوں کی تقسیم پر مشورے پی پی رہنمائوں کی دبئی، فاروق ستار کی لندن طلبی

کراچی (سٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان وزارتوں کو تقسیم کے فارمولے پر دونوں جماعتوں کے اندر صلاح و مشورے شروع ہو گئے۔ اس ضمن میں پیپلز پارٹی کے رہنمائوں کو سابق صدر آصف زرداری نے دبئی طلب کر لیا جبکہ ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کو لندن طلب کرلیا گیا ہے۔ عامر خان پہلے ہی لندن میں ہیں۔ دونوں جماعتوں کے درمیان معاہدے کے ابتدائی خاکے کے تحت کابینہ میں تبدیلیاں کی جا رہی ہیں جس پر موجودہ وزراء ناراض اور پریشان ہیں کیونکہ بعض وزارتوں کو سونے کی کان قرار دیا جاتا ہے۔ کابینہ میں اویس ٹپی کی واپسی کا امکان ہے۔

ای پیپر-دی نیشن