• news

چنیوٹ: لاہور سے اغواء نوجوان کو قتل کرکے گردے نکال لئے گئے، قبر پر پہرہ

چنیوٹ (نامہ نگار) گردے نکالے جانے والے مقتول کی قبر پر پولیس کا پہرہ لگا دیا گیا۔ محکمہ صحت کے حکم پر قبر کشائی ہوگی۔ ملزم نے ڈاکٹر کی بھی نشاندہی کر دی لاہور سے کاشف نامی نوجوان کو 2 لاکھ روپے کے عوض اغواء کرکے قتل کرنے کے بعد گردے نکال کر چنیوٹ بھوانہ کے نواحی قبرستان حاکمے والا میں دفن کر دیا تھا محکمہ صحت پنجاب نے مقتول کی نعش کا پوسٹ مارٹم کرانے کیلئے قبر کشائی کا حکم دے دیا  ہے۔ ڈی پی او چنیوٹ کے حکم پر مقتول کی قبر پر پولیس کا پہرہ لگا دیا گیا بتایا گیا ہے کہ ملزم عاطف کے بیان کے مطابق اسے گردے چوری کرنے والے گروہ نے مقتول  کاشف سکنہ والٹن کی لاش کو دفن کرنے کے عوض دو لاکھ روپے نقد دیئے ملزم  کے قبضہ سے مقتول کا موبائل بھی برآمد کر لیا گیا جس پر ملزم نے اقرار جرم کرلیا۔ ملزم نے یہ بھی انکشاف کیا کہ گردے چوری کرنے والے گروہ کا پورے پنجاب میں گینگ سے جو نوجوانوں کی نوکری اور مفت علاج کرانے کا جھانسہ دیکر اپنے خفیہ کلینکس میں لے جاکر گردے نکال کر لاکھوں روپے میں فروخت کر دیتے ہیں۔ اسی علاقہ کا ایک ڈاکٹر بھی اس مکروہ فعل میں اس گردہ کا ساتھی ہے۔ قبر کشائی کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن