• news

فرقہ وارانہ فسادات کرانے میں الطاف حسین ملوث ہیں: احمد لدھیانوی

ملتان (آئی این پی) اہلسنت و الجماعت کے سربراہ مولانا محمد احمد لدھیانوی نے کہا ہے کہ فرقہ وارانہ فسادات کرانے میں الطاف حسین ملوث ہیں ثبوت دکھا سکتا ہوں۔ کراچی میں اس کی واضح مثال ہے وفاق المدارس تحفظ مدارس بارے جو فیصلہ کرے گی اس کی تائید کریں گے۔ ابھی تک کارکنوں کو کنٹرول میں کر رکھا ہے اگر مزید ظلم کیا گیا تو بند ٹوٹ جائیگا اور نقصان کی ذمہ داری حکومت پر ہوگی۔ وہ مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کر رہے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن