کریمیا کی طرح ہمیں بھی اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کر نے دیا جائے: میر واعظ
سری نگر (ثناء نیوز) کل جماعتی حریت کانفرنس ع کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ مقبو ضہ کشمیر کی آزادی کیلئے کی جانیوالی حقیقی تحریکیں فوجی حربوں اور بے معنی انتخابات کے ذریعے نہیں کچلی جا سکتیں۔ یو کرائن سے کریمیا کی آزادی جموں کشمیر کے لوگوں کیلئے ایک امید کی کرن ثابت ہوگی۔بھارت ہٹ دھرمی ترک کرے، انہوں نے سرینگر میں میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ نئی دہلی کو کریمیا سے سبق حاصل کر نا چاہئے اور اپنا غاصبانہ اورہٹ دھرمی کا رویہ ترک اور کشمیر کے لوگوں کواپنی آزادی کا فیصلہ خود کرنے کی اجازت دینی چاہئے۔