• news

چنیوٹ: مقتول کاشف کی قبر کشائی کل ہو گی، پولیس تعینات

چنیوٹ (نامہ نگار) مقتول کاشف کی قبر کشائی کل 22 مارچ صبح دس بجے ہو گی۔ بتایا گیا ہے کہ مقتول کاشف جو لاہور تھانہ کینٹ ایریا کا رہائشی تھا کو ملزم عاطف نے اغواء کر کے اس کے گردے نکال کر اس کی نعش کو بھوانہ کے نواحی علاقہ حاکم والا قبرستان میں دفن کر دیا تھا جس پر ملزم کی گرفتاری کے بعد مقتول کی نعش اور قبر کے بارے میں پولیس کو انکشاف کیا ہے تاہم پولیس قبر پر حفاظت کے لئے مامور کر دی گئی ہے۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق بتایا گیا کہ 22 مارچ کو مقتول کی قبر کشائی ہو گی تاکہ حقائق سامنے آ سکیں۔ پولیس ملزم سے مزید تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے تاحال کسی اور ملزم کی گرفتاری عمل میں نہ آ سکی۔

ای پیپر-دی نیشن