• news

5 خو دکشیاں، گوجرانوالہ میں گھریلو پریشانیوں پر نوجوان نے زندگی ختم کر لی

گوجرانوالہ + سمبڑیال+ فاروقہ/ سرگودھا (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگاران) گوجرانوالہ، سمبڑیال، فاروقہ/ سرگودھا اور قبولہ میں طالبہ اور قانون کے طالب علم سمیت 5 افراد نے زندگی ختم کر لی۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں گھریلو پریشانیوں سے دلبرداشتہ نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ بتایا گیا ہے۔ وزیرآباد کا رہائشی تیس سالہ اشرف گھریلو پریشانیوں میں کئی روز سے مبتلا تھا جس نے دکھوں بھری زندگی سے اکتا جانے پر زہریلی گولیاں کھا لیں۔ تشویشناک حالت میں فوری طور پر طبی امداد کے لئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا جہاں پر کچھ دیر موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد اشرف دم توڑ گیا۔ سمبڑیال میں کلاس نہم کی طالبہ نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ تھانہ سمبڑیال کے علاقہ محلہ شاہین ٹائون کے رہائشی عبدالغفور کی تقریباً 16 سالہ بیٹی زہراں جو کلاس نہم کے پیپر دے رہی تھی گزشتہ روز پیپر اچھا نہ ہونے پر والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہوکر مبینہ طورپر زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ داؤد خیل میں ہرنولی میں محمد رفیق نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر زندگی ختم کر لی۔ قبولہ محلہ پیر حضوری کے چودھری محمد اکرم کے جواں سال بیٹے محمد انور نے گھریلو ناچاقی پر گندم میں رکھی جانے والی زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ فاروقہ کے نواحی موضع سجوکہ کے حساس ادارے  سے ریٹائرڈ زمیندار  ملک اشرف کھوکھر کے نوجوان  بیٹے فیصل کھوکھر نے پسند کی جگہ رشتہ نہ ہونے پر والدین سے اختلاف پر دلبرداشتہ  ہو کر پسٹل سے گولی مار لی۔ متوفی شعبہ وکالت میں  فائنل ائر کا سٹوڈنٹ تھا۔

ای پیپر-دی نیشن